|
ھمارىبابت | |
|
الحمدللہ اردوانٹرنيٹ ڈاٹ کام کا آغاز ھو چکاہے۔ اس کاپس منظر خيال اورمقصد دنيا بھر ميں بسنے والے کروڑوں اردو بولنے والے افراد کو انٹرنيٹ پراردوزبان ميں موجود علمى' ادبى' معلوماتى' تحقيقاتى اور سائنسى مواد تک سہل رسائى فراہم کرنا ھے۔ ساتھ ساتھ ہم تمام قارئين تک يہ پيغام بھى پہنچانا چاھتے ھيں کہ اردو زبان مکمل طورپرانٹرنيٹ اور انفارميشن ٹيکنالوجى کے لئے تيار ھے۔ گذشتہ دنوں اقوام متحدہ کے زيراہتمام ھونے والى ايک کانفرنس ميں بھي اس بات پرزورديا گيا کہ انٹرنيٹ پرعلاقائى زبانوں ميں معلومات کى فراہمى کومزيدفروغ دينے کى ضرورت ھے۔ اسى اھميت کے پيش نظر ھمارى بھى يہ کوشش ھے کہ برصغير ميں بالخصوس اور دنيا بھر ميں با لعموم اردو سمجھنے والے افراد کى انٹرنيٹ کى شکل ميں موجود علم کے اس عظيم خزانے تک رسائى آسان تر بنائى جائے۔ اس طرح نہ صرف ھمارى تہزيب وتمدن کى نمائندہ اس زبان کو فروغ اوردوام ملے گا بلکہ نئى نسل تک ھمارے علمى، ادبى ، ثقافتى،مذھبى اور روحانى ورثہ کى منتقلى مؤثرطورپرھوسکے گى۔ سرمايہ کارى اور شراکت دارى کے مواقع۔ اگرچہ اردو انٹرنيٹ ڈاٹ کام کى شکل ميں ھمارى يہ کوشش ايک عاجزانہ آغازھے ليکن ھمارےمقاصد عظيم ھيں اورھم اردوبولنے اورسمجھنے والے کروڑوں افراد کو انٹرنيٹ کے اس مؤثرذريعہ کے ذريعے جديد تعليم و تحقيق سے بھرپوراستفادہ کا موقع فراھم کرنا چاھتے ھيں۔ ھمارے مستقبل قريب کے منصوبہ جات ميں اردوزبان ميںبحث ومباحثہ کے ليے ايک ويب سائٹ مباحثہ ڈاٹ کام ، انگريزى سے اردومشينى ترجمہ کى ويب سائٹ مترجم ڈاٹ کام شامل ھيں۔ خاص طورپر مؤخرالزکرويب سائٹ مترجم اردو بولنے والے افراد کى انٹرنيٹ پر انگريزى زبان ميں موجود ضحيم معلومات تک رسائى آسان بنائےگى۔ ھم دنيا بھر ميں موجود ايسے سرمايہ کار جو اردو زبان بولنے اور سمجھنے والے دنيا بھر ميں پھيلے ھوئے کروڑوں قارئين تک رسائى مہيا ھونے کے اس موثرموقع سے فائدہ اٹھانا چاھيں وہ ھم سے اي ميل پر رابطہ کر سکتے ھيں۔ ويب ماسٹرز،سرکارى ، غيرسرکارى اورکاروبارى ادارے ھم اس ويب سائٹ کے ذرئعے انٹرنيٹ پر اشاعت ميں دلچسپى رکھنے والے تمام احباب کو بنيادى تکنيکى معلومات بلامعاوضہ مہيا کرنے کا ارادہ رکھتے ھيں۔ اس حوالے سے ھمارى يہ بھرپورکوشش ھو گى کہ ايسے تمام افراد جو ويب ڈيزائننگ ميں مہارت رکھتے ھيں وہ مؤثر طورپراردو زبان کواپنى ويب سائٹس ميں استعمال کرسکيں۔ تاھم ھم ان تمام احباب سے توقع کريں گے کہ وہ اپنى بساط ميں اردو انٹرنيٹ ڈاٹ کام کے فروغ ميں ھمارى مدد کريں۔ دنيا کے کسى بھى حصے ميں موجود ايسےسرکارى ، غيرسرکارى اورکاروبارى ادارے جو اردو ميں Dynamic Content کےساتھ ويب سائٹس بنوانا چاھتے ھيں ھمارے ماھرين ان کے لئے جديد ترين انٹرنيٹ ٹيکنالوجيز Java, JSP, PHP, MySQL, Oracle, SQL Server, ASP.NET کو استعمال کرتے ھوۓ انتہائى مناسب اجرت پر ويب سائٹس بناسکتے ھيں۔ ايسے ادارے ھم سے اى ميل پر رابطہ کرسکتے ہيں۔
|